Download (3) 59

جموں و کشمیر میں روشنیوںکاتہوار مذہبی جوش جذبے اور ذوق شوق سے منایاگیا

جموں و کشمیر میں روشنیوںکاتہوار مذہبی جوش جذبے اور ذوق شوق سے منایاگیا
مندروں میں پوجاپاٹ جموںو کشمیر کے امن خوشحالی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کابھی اہتمام

سرینگر/ / ملک بھر کی طرح روشنیوں کاتہوار دیوالی جموں وکشمیر میں بھی مذہبی جوش او ر جذبے کے ساتھ منایاگیامندروں میں خصوصی پوجاپاٹ کئے گئے غیرمسلموں نے بھی بازاروں سے جم کرخریداری کی اکثریتی طبقہ سے وابستہ لوگوں نے غیرمسلموں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔ سیاسی سماجی تنطیموں کے رہنماؤں نے بھی دیوالی کے موقعے پرغیر مسلموںکومبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ۔ملک بھر کی طرح جموں وکشمیرمیں بھی روشنیوں کاتہوار دیوالی جوش جزبے اور مزہبی طور پر منایاگیا ۔وادی کشمیر میں مقامی اور ملک کی مختلف ریاستوںسے آئے ہوئیں غیرمسلموں نے دیوالی کی تقریب منائی مندروں میں خصوصی پوجاپاٹ کااہتمام کیاپٹاخے سر کئے بازاروں میں جم کرخریداری کی ۔بڑی تعداد میں مسلمانوں نے اپنے ہندوںبھائیوں کودیوالی کی مبارک باد پیش کی۔ پوجاپاٹ کے دوران ملک کے لئے بالعموم اور جموںو کشمیرکے لئے بالخصوص امن ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیاگیا۔ادھرسیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں جس میں این سی کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نائب صدر عمرعبداللہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول وانی کانگریس کے سابق پردیش صدر غلام احمدمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سیدالطاف بخاری پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون پارٹی کے سینئرلیڈر نظام دین بٹ کے علاوہ پی ڈی ایف کے سربراہ حکام محمدیاسین سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری محمدیوسف تاریگامی کے علاوہ دوسرے مکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہندوں بھائیوں کودیوالی کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کرے کہ جموںو کشمیرمیں پھر سے امن لوٹ آئے ۔ہمارے مشکلات کاازالہ ہوصدیوں پرانی ہماری روایتیں صد اقائم رہے اورجموں وکشمیر ایک مثالی ریاست کی حیثیت سے اُبھر کر سامنے آئے ۔اس موقعے پرغیرمسلموں نے اکثریتی طبقہ سے وابستہ لوگوں کوشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دیوالی ہمیں اندھیرے سے نکال کر روشنیوں کی طرف لے جارہاہے ہم ایک دوسرے کے لئے کام آئیں اور جموںو کشمیرمیں محبت اخوت بھائی چارے اور رواں داری قائم رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں