سرینگر // جموں و کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے اور اس میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کہا کہ اس وقت ہم سال 2024میںہے اور آنے والا سال یعنی 2025مثالی ہوگا ۔
سی این آئی کے مطابق ایس کے آئی سی سی میں آل انڈیا پولیس واٹر اسپورٹس چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ آر آر سوین نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے بارے میں تھوڑی فکر مند تھے لیکن سب کچھ پرامن طور پر ختم ہوا۔ آر آر سوین نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے اور پولیس فورس اسے پٹری سے اترنے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا ” جموں و کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے اور ہم اسے پٹری سے اترنے نہیں دیں گے۔ایک مخالف کی صلاحیت ہمیشہ محدود رہی ہے۔ خوف کا مقابلہ کرنا آسان کام نہیں ہے©©“۔
انہوں نے کہا ” ہم 2024 میں ہیں اور سال 2025 خود وضاحتی ہوگا“ ۔جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے کہا کہ واٹر اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد جموں و کشمیر کے کونے کونے میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس نے اسے ایک عہد کے طور پر لیا ہے۔ ہم کھیلوں کے محکمے اور ماہرین کے ساتھ مل کر ان گاو¿ں اور شہروں کو تلاش کریں گے جہاں آبی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے آبی ذخائر موجود ہیں۔
تقریب میں جموں و کشمیر پولیس کی خواتین ٹیم کی عدم موجودگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، ڈی جی پی نے کہا کہ خواتین پولیس پولیسنگ اور ریکارڈنگ میں اچھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی بات ہے اور بہت جلد ہمارے پاس خواتین کی ٹیمیں بھی ہوں گی۔