Jk Lg Manoj Sinha 58

جموں وکشمیر کے عوام کو بہترسے بہتر سہولیات بہم پہنچاناحکومت کی ذمہ داری

جموں وکشمیر کے عوام کو بہترسے بہتر سہولیات بہم پہنچاناحکومت کی ذمہ داری
پہلے مرحلے پر گریز کے پندرہ سو صارفین کوبجلی فراہم کی گئی مشکلوں کاازالہ ہرحال میںہوگا /ایل جی

سرینگر// جموں وکشمیرکے عوام کو پاک وصاف انتظامیہ فراہم کرنے بنیادی سہولیت فراہم کرنے کے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے جموںو کشمیرکے ایل جی نے کہاکہ 70برسوںکے بعد گریز کے سرحدی علاقے میں بجلی پہنچائی گئی ابتدائی مرحلے پر15سو صارفین کوبجلی فراہم کی جائے گی۔آنے والے مہینوں کے دوران گریزکے دیگر علاقوں تک بجلی پہنچانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات لوگوں کوفراہم کی جائے گی ۔ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے شمالی کشمیر بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز کے لوگوں کوبجلی فراہم کی ہے اور انگریزوں سے چھٹکارا ملنے کے بعد اس علاقے میں پہلی بار بجلی فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ۔جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا نے سرحدی علاقہ گریز کو بجلی فراہم کرنے کی کارروائی کی سرہانہ کرتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیرکے لوگوں کو ہرطرح کی سہولیت بہم پہنچانے کے لئے سرکار وعدہ بند ہے اور پچھلے چار برسوں کے دوران بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اداروں میں شفافیت بدعنوانیوں کاخاتمہ کرنے رشوت خوری کوجڑسے اُکھاڑپھینک دینے کے لئے ہرطرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔اور ان برسوں کے دوران اب زمینی سطح پر بدلاؤ دکھائی دے رہاہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ جموںو کشمیرکے لوگوں کو بہترسے بہتر سہولیات بہم پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ اداروں میں شفافیت لانے کا جواب دیہی کویقینی بنانے کی خاطر سرکار پانی طرف سے بھرپورکارروائیاں عمل میں لائی رہی ہے اور عوام کویہ حق دیاگیاہے کہ وہ اپنے مشکلات او رمسائل کوذکرکر کے سرکار کی نوٹس میں لائے تاکہ ان کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ایل جی نے کہاکہ سرکار کونچلی سطح پرمنتقل کرنے کے لئے پنچایت بی ڈی ڈی سی، ڈی سی اپناکام کررے ہیں گرام سبہاؤں کے دوران منصوبہ سازی کی جاتی ہے اور عوامی مشکلات دور کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہا ہرایک ادارے کو مشکلات اور ضرورتوں کوپورا کرنے کی خاطرسرکار رقومات فراہم کرتی ہے او ریہ عوامی کی ذمہ داری ہے کہ وہ خر چ کی جانے والے رقومات پرنظر رکھے کہ کیا یہ عوام کی بہتری کے لئے خرچ کئے جاتے ہے یا ان میں کسی قسم کی غیرسنجیدگی اکامظاہراہ کیاجاتاہے ۔ایل جی نے کہا انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل سے ہی مشکلات کاازالہ کیاجاسکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں