Download

جموں وکشمیر لداخ کی چھ نشستوں پربی جے پی کو کامیابی ملے گی

کار کردگی کی بنیاد پر جموں و کشمیر او رملک کے عوام کو ووٹ مانگے گے/ آشیش سود

سرینگر// 16سے 18فروری تک نئی دہلی میں ایگزیکٹیو کونسل الیکشن بورڈ کی میٹنگ کی اہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے سینر لیڈر اور کشمیری معاملات کے انچارج نے کہاکہ کارکردگی کی بنیاد پر جموں وکشمیراور لداخ کے رائے دہندگان سے ووٹ مانگاجائیگا اُمیدہے کہ سبہی چھ نشستوں پر بی جے پی کوجیت ملے گی ۔رام مندرکی تعمیر370-کے خاتمے تین طلاق پرپابندی اور وکست بھارت سنکلب ہماری پہچان ہے ایک مضبوط مستحکم ہندوستان اب دنیامیںاُبھر کرسامنے آ یاہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق ملک میں پارلیمنٹ الیکشن کابگل بج گیاہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے 16-18فروری تک نئی دہلی میں ایگزیکٹیوکونسل اور الیکشن بورڈ کی میٹنگ طلب کی ہے اور اس میٹنگ میں ملک بھر سے دس ہزار کے قریب سینئر کارکنوں کوبھی طلب کیاگیاہے تاکہ پارلیمنٹری الیکشن میں بی جے پی کو جیت دلانے کے سلسلے میں میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیاجائیگا ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر امور کشمیر آشیش سود نے زررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہاکہ جموں وکشمیراور لداخ میںپارلیمنٹ الیکشن کے حوالے سے اتحاد کرنے یانہ کرنے کافیصلہ الیکشن بورڈکریگا ۔تاہم بی جے پی جموںو کشمیرمیں دس برسوں سے بالعموم اور چار برسوں سے بالخصوص اٹھائے گئے اقدامات پر ووٹروں سے ووٹ مانگے گی ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اس بات کااحساس ہے کہ پچھلے چاربرسوں کے دوران انہیں خوف ودہشت سے باہرنکالنے انہیں ترقی کی منزلوں پرگامزن کرنے انہیں بہترانتظامیہ فراہم کرنے رشوت خوری بدعنوانیوں بے ضابطگیوںکاقلع قمع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے اور جموںو کشمیر میں زمینی سطح پر اب بدلاؤ دکھائی دے رہاہے اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی اپنی کا رکردگی کومد نظررکھتے ہوئے رائے دہندگان سے ووٹ مانگے گی ۔انہوںنے کہاکہ370کے خاتمے رام مند رکی تعمیر تین طلاق پرپابندی وکست بھارت اجولا،اجالا،لکھپتی بیٹی، ایوشمان بھارت، بھارتیہ جنتا پارٹی کی دین ہے اور جموں وکشمیر کے لوگ بھی ان اسکیموں سے مستفید ہوئیں اورہم نے تہیہ کیاہے کہ 2024کے آخرتک جموں وکشمیرمیںہر علاقے کو سڑک را بطے کے ساتھ جوڑاجائیگا طبعی سہولیات فراہم کی جائے گی اور مفت تعلیم کویقینی بنایاجائیگا،جبکہ انتظامیہ کوبھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں کی دہلیزوں تک پہنچایاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں