WhatsApp Image 2023-01-04 at 8.09.10 PM

جموں وکشمیر انتظامی کونسل کی جانب سے سال

جموں وکشمیر انتظامی کونسل کی جانب سے سال 2023-24مالی بجٹ ترتیب دینے کے لئے سرگرمیاں تیز

اداروں کے افسران کومارچ کے آخر تک تجویزیں فراہم کرنے کی ہدایت


سرینگر/ سال2023-24 کامالی بجٹ بنانے کے لئے جموں وکشمیر انتظامی کونسل متحرک چیف سیکریٹری کی سربراہی میں افسران کے ساتھ میٹنگ اداروں کوضلع پلان ترتیب دینے 2023کے کیلنڈر کے مطابق تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کی ہدایت رولرڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کیلئے الگ پلان بنانے کافیصلہ جنوری کے آخر تک مالی بجٹ کے لئے تمام تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق مرکزی زیر انتظام علاقے جموں وکشمیرکے مالی بجٹ کوترتیب دینے کے لئے جموں وکشمیر انتظامی کونسل متحرک ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پرنسپل سیکریٹری کمشنرسیکریٹریوں پلاننگ فائنانس ڈیپارٹمنٹوں کے علاوہ آر اینڈ بی پی ایچ ای فلڈ کنٹرول اور دوسرے اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران چیف سیکریٹری نے بجٹ 2023-24کے خدو خال واضح کئے او رتمام اداروں کوہدایت کی کہ وہ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق بجٹ کوترتیب دے اور تعمیراتی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے ڈیڈلائن بھی مقرر کرے اور سال 2023-24کیلئے کیلنڈر بھی ترتیب دے تاکہ مقررہ وقت کے اندر اندر تعمیراتی سرگرمیوں کومکمل کیاجائے ۔اعلیٰ اسطحی میٹنگ کے دوران رولرڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوہدایت کی گئی کہ وہ اپناپلان الگ سے ترتیب دے تاکہ انہیں درکار رقومات کے بارے میں جانکاری مل سکے محکمہ سے کہاگیاہے کہ وہ ایک سال کے دوران درکار رقومات کے بارے میں سفارشات پیش کرے ایسا کرنے سے جوابدیہی کویقینی بنایاجاسکے گا اور تعمیراتی سرگرمیاں بھی وقت پر مکمل ہونگی ۔ جموںو کشمیرکے چیف سیکریٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کوبھی ہدایت کی کہ وہ درکار رقومات کے بارے میں جموںو کشمیر انتظامی کونسل کوجانکاری فراہم کرے تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے رقومات کومختص کرنے کے علاوہ ایک ڈید لائن کے تحت تعمیراتی سرگرمیاں مکمل کرکے عوام کوراحت پہنچائی جاسکے ۔واضح رہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جموں وکشمیرکے لئے فروری 2023مالی بجٹ کے اجلاس کے دوران سال 2023-24کے لئے مالی بجٹ فراہم کی جائیگی اور باور کیاجارہاہے کہ سال 2023-22کے مقابلے میں جموںو کشمیرکو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کومکمل کرنے کے لئے اضافی رقوما ت فراہم کی جائیگی ۔2018میں مخلوط حکومت گر جانے کے بعد اسمبلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مرکزی سرکار جموںو کشمیرکے لئے بجٹ منظور کررہی ہے اور پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران سال 2023-24کی مالی بجٹ فراہم کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں