20240127 172450 26

جموں وکشمیرانجمن شرعی شیعیان کے زیراہتمام شگنپورہ اور بڈگام میں مجالس عزا کاانعقاد

بڈگام //عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے جموں و کشمیرانجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے شگنپورہ بانڈی پورہ بمقام باغ زینب اور مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں عظیم الشان مجالس عزا منعقد ہوئے موقعہ کی مناسبت سے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی شگن پورہ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے ثانی زھرا جناب زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت پر روشنی ڈالی اور کہا جناب زینب نے اپنے وقت کے ظالم و سفاک ترین افراد کے سامنے پوری دلیری کے ساتھ اسیری کی پروا کیے بغیر مظلوموں کے حقوق کا دفاع کیا ہے اور اسلام و قرآن کی حقانیت کا پرچم بلند کیا۔ جن لوگوں نے نواسہ رسول کو ایک ویران و غیر آباد صحرا میں قتل کر کے، حقائق کو پلٹنے اور اپنے حق میں الٹا کر کے پیش کرنے کی جرات کی تھی سر دربار ان بہیمانہ جرائم کو برملا کر کے کوفہ و شام کے بے حس عوام کی آنکھوں پر پڑے ہوئے غفلت و بے شرمی کے پردے چاک کیے ہیں۔ آغا مجتبیٰ نےمزید کہا اگر جنابِ زینب سلام اللہ علیھا نہ ہوتی تو شاید شہدائے کربلاکا پیغام،کربلا میں ہی دفن ہوجاتا ادھر مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں حجت الاسلام والمسلمين آغا سید محمد عقیل الموسوی الصفوی نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہااگر زینب کی یہ جرات اور شجاعت نہ ہوتی تو نزدیک تھا کہ امام حسین کی نسل کی آخری یادگار بھی ختم ہو جاتی مجلس کے اختتام پر مظلوم فلسطین کی آزادی اور صدر محترم کی سلامتی کے لئے بھی دعا کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں