Download (13)

جموں میں شدید ٹھنڈ جاری ، گہری دھند سے معمولات زندگی متاثر

3 پروازیں اور ایک ریل گاڑی منسوخ، 13 ٹرینیں تاخیر کا شکار، کئی ایک کا رخ موڈ دیا گیا

سرینگر // چلہ کلان میں خشک موسمی صورتحال کے باعث جموں میں شدید ٹھنڈ جاری ہے اور صبح کے اوقات گہری دھند رہنے کے باعث فضائی اور زمینی ٹریفک متاثر ہو گیا ہے ۔ شدید دھند کے چلتے 3پروازیں منسوخ کی گئی جبکہ 13ریل گاڑیاں تاخیر سے چلی اور کئی ایک کا رخ موڑ دیا گیا ۔ سٹار نیو زنیٹ ورک ( ایس این این ) کے مطابق جموں خطہ میں شدید سردی اور دھند کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 3پروازیں اور ایک ٹرین منسوخ کر دی گئی، جب کہ 13 ٹرینیں اور 11 پروازیں گھنے دھند اور سے بری طرح متاثر ہوئیں۔جموں خطہ میں آسمان پر دھند کی گھنی چادر پچھلے کئی دنوں سے جاری تھی لیکن دوپہر کے وقت سورج چند گھنٹوں کیلئے نظر آیا۔گہری دھند کے باعث فضائی اور زمین ٹریفک بری طرح سے متاثر ہو گیا ہے ۔ جموں کے ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی تین پروازیں آج منسوخ کر دی گئیں جب کہ دھند اور خراب نمائش کی وجہ سے 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں ہوائی اڈے پر سات انڈیگو، تین اسپائس جیٹ اور وستارا (ایک) پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ان پروازوں کی روانگی بھی ری شیڈول کر دی گئی۔اسی طرح سے شمالی ریلوے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 13 ٹرینیں آج خطے میں گھنے دھند کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئیں اور جموں اسٹیشن پر تاخیر سے پہنچیں۔ پوجا ایکسپریس 13 گھنٹے، جہلم ایکسپریس 11 گھنٹے لیٹ رہی۔ مالوا، ٹاٹا موری اور موردواج 10 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ؛ شالیمار، اتر سمپرک کرانتی اور ہمگیری 5 گھنٹے، سیالدہ 4 گھنٹے، سپر فاسٹ 3 گھنٹے، ہیم کنڈ 2 گھنٹے جبکہ شری شکتی آج 1.10 گھنٹے کی تاخیر سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمساگر ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا تھا جبکہ پوجا ایکسپ کی روانگی میں پیر کو جموں سٹیشن پر 1.20 بجے کی تاخیر ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں