Download 28

جموں لوک سبھا سیٹ کیلئے نوٹیفکیشن جاری ،4 اپریل کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

ووٹنگ 26 اپریل کوصبح 7بجے سے شام 6بجے کے درمیان ہوگی، کاغذات کی جانچ 06اپریل کو ہوگی

سرینگر // لوک سبھا انتخابات 2024کیلئے جموں لوک سبھا سیٹ کیلئے حکام نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس پر 26 اپریل کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔4 اپریل کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے جبکہ ووٹنگ 26 اپریل 2024 کو صبح 7بجے سے شام 6بجے کے درمیان ہوگی۔سی این آئی کے مطابق حکام نے لوک سبھا انتخابات 2024کیلئے جموں لوک سبھا سیٹ کیلئے حکام نے نوٹیفکیشن جاری کیا ضلع مجسٹریٹ جموں کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی امیدوار یا اس کے تجویز کنندگان میں سے کسی کے ذریعہ ریٹرننگ آفیسر (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر)، جموں یا اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرکو 04اپریل تک صبح 11بجے سے دوپہر 03بجے کے درمیان کسی بھی دن (عام تعطیل کے علاوہ) بھیجے جا سکتے ہیںجبکہ کاغذات نامزدگی کے فارم متعلقہ جگہ اور اوقات پر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے 06 اپریل 2024 کو صبح 11بجے ضلع مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر، وزارت روڈ، جموں کے دفتر میں کی جائے گی۔امیدوار واپسی کا نوٹس کسی امیدوار یا اس کے تجویز کنندگان میں سے کسی کے ذریعہ یا اس کے انتخابی ایجنٹ کے ذریعہ دیا جاسکتا ہے جسے امیدوار نے تحریری طور پر اختیار دیا ہے کہ وہ اسے اپنے اوپر پیراگراف (2) میں بیان کردہ افسران میں سے کسی کو پہنچائے اورا س کی تاریخ 08 اپریل 2024 کو سہ پہر 03بجے سے پہلے مقرر کی گئی ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن لڑنے کی صورت میں ووٹنگ 26 اپریل 2024 کو صبح 07بجے سے شام 06بجے کے درمیان ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں