جموںو کشمیرکے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکار وعدہ بند
سختی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں افسران زمینی صورتحال کاجائزہ لے اور عوام کو درپیش مشکلات کاازالہ کرے/منوج سنہا
سرینگر// بنیادی سہولیات ہر حال میں بہم پہچانے کی ہدایت کرتے ہوئے جموںو کشمیرکے ایل جی نے شڈول پرمن وعن عمل کرنے کی افسروں کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سرکار عام لوگوں کوراحت پہنچانے کے لئے وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرے اورجہاں کئی بھی لوگوں کوبنیادی سہولیات کے حوالے سے مشکلات کاسامناہے ان کاازالہ یاجائے ۔جموں وکشمیر میں بالعموم او روادی کشمیرمیں بالخصوص بجلی کی عدم دستیابی پینے کے پانی کی قلت طبعی سہولیات کے فقدان کی مسلسل شکایتیں ملنے پر ایل جی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے افسران کوہدایت کی کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کودرپیش مشکلات کا جائزہ لے اور ان کے ازالے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں ۔جموں میں منعقدکی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لیفٹننٹ گورنر نے کہاکہ سرکار عوام کوبنیادی سہولیت فراہم کرنے کے وعدہ بند ہے ۔حکومت کی جانب سے تمام اداروں کوہر طرح کی مد دفراہم کی گئی ہے اس کے باوجود اگرزمینی سطح پرلوگوں کوسہولیات دستیاب نہ ہو تویہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے جل شکتی محکمہ کے افسروں پرزوردیاکہ وہ ٹھنڈے کے موسم میں پانی کی سہولیات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے اور جس علاقے میں پانی کی قلت سے لوگوں کوگزرنا پڑرہاہے انہیں ٹینکروں کے زریعے پانی فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجاناچاہئے۔لیفٹننٹ گورنر نے پاورڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ناجائز طورپربجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کاخیرمقدم کر ہوئے کہاکہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے جوقانون پرعمل کرنے والوں کے لئے بھی مسائب ومشکلات پیداکرتے ہے او رناجائز بطور پربجلی استعمال کرکے بجلی فیس اداکرنے والوں کے لئے مصیبت بن جاتے ہے تاہم انہوںنے کارپوریشن کو ہدایت کی کہ شڈول پرمن وعن عمل کی جائے اور اس سلسلے میں عوام کی شکایتوں کاازالہ کیاجاناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ جن علاقوں میں ترسیلی اور ہائی ٹینشن لائنیں بوسیدہ ہوچکی ہے یادرختوں پربچھائی بھی ہے ان علاقوں میں لائنوں کی مرمت اور قوائدو ضوابط کے تحت بچھانے کے اقدامات اٹھائے جائے اور اس ضمن میں کوئی بھی بہانہ قابل قبو نہیں ہوگا ۔لیفٹننٹ گورنر نے محکمہ صحت پرزوردیاکہ وہ سردیوں کے ایام میں جموں کشمیرکے دوردراز علاقوں کے مریضوں کے علاج کی طرف خصوصی توجہ دے اس بات کویقینی بنایاجائے کہ دور دراز علاقوں میںشفاخانے قائم کئے گئے ہیں وہاں ڈاکٹراور نیم طبعی عملہ کی حاضری ہرحال میںیقینی ہونی چاہئے ۔انہوں نے ڈائریکٹرہیلتھ کشمیر اور ڈائریکٹرہیلتھ سروس جموں کوہدایت کی کہ خصوصی اسکارڈقائم کئے جائے جو وادی اور جموں کے دور دراز علاقوں میں اچانک معائنہ کرے ڈاکٹروں اور عملے کی ڈیوٹیوں اور مریضوں کوبہم پہنچائی جانے والی سہولیت کاجائزہ لے انہوں نے تمام اداروںپرزور دیاکہ عوام کے تئیں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میںجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کواپنی رپورٹ پیش کرے جس کا چیف سیکریٹری جائزہ لینے کے بعد حکومت کوجانکاری فراہم کریگی ۔انہوںنے کہاکہ اداروں کومتحرک کرناہماری اولین ترجیحی ہے اور مفت کی روٹیاں کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔