جشن مھدی موعود

سرینگر // آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جناب حجة الاسلام والمسلمین مولانا عمران رضاانصاری نجفی صاحب کی زیر صدارت وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں 15 شعبان المعظم شب برات اور ولادت باسعادت حضرت مہدی عج کے حوالے سے مختلف مقامات پر محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں سے مرکزی امام بارگاہ جڈیبل سرینگر ، ہانجی ویرہ پٹن اور گونچھی پورہ سمبل قابل ذکر ہے۔
ان محافلوں میں عاشقان امام زمان اور علماء کرام شعراء حضرات اور ادارہ معارف علوم اسلامی سے وابستہ طلباء وطالبات نے امام زمانہ کی خدمت میں گلدستہ عقیدت پیش کیئے صدر محترم آل جموں وکشمیر شیعہ ایسوسی ایشن نے تمام مسلمانان عالم کی خدمت میں مبارک باد پیش کئے اور قوم کے جوانوں اور نونہالوں کو امام زمانہ سے رابطہ مستحکم کرنے کی سفارش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں