Images (5)

جسمانی طور ناخیز سماج کاحصہ ہے ان کے مشکلات کاہرحال میں ازالہ کیاجائیگا

پبلک سروس کمشن او رسلیکشن سروس بورڈ میں ان کی اسامیوں کوپرُکیاجائیگا /منوج سنہا

سرینگر // جسمانی طور معذور افراد کو سماج کاایک حصہ قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیرکے ایل جی نے کہاکہ ناخیز افراد کوبہترسہولیات اور مختص کئے گئے کوٹے کے مطابق سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ وعدہ بنداور ان کے مشکلات کاازالہ کرنے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔ جسمانی طور ناخیز افراد کو بہتر سے بہتر سہولیت بہم پہنچانے کا عندیہ دیتے ہوے جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا نے سرمائی راجدھانی جموں میں ایک تقریب پرتقریر کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایک فردمل کرملک بنتا ہے اور ملک میں ہرطرح کے لوگ رہائش پذیر ہواکرتے ہیں ۔جسمانی طور ناخیز افراد سماج کاایک حصہ ہے او رانہیں بھی باعزت طور پرزندگی گزار نے کاوہی حق ہے جودوسرے لوگوں کاہیں۔ انہوںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناخیز افراد کے لئے جموں وکشمیر سرکار مناسب اقدامات اٹھارہی ہے او رسال2022میں ناخیز افراد کے لئے مختلف اداروں میں 384اسامیاں پرُ کی گئی ہے 2022 میں 4474کو مختلف اسکیموں کے زریعے راحت پہنچائی گئی ۔رواں برس کے دوران ایک ہزار کے قریب لوگوں کومد د فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ۔جسمانی طور ناخیزافرا دکے لئے سرکاری ادارں میں چارفیصد کی جوریزرویشن کی جوحد مقررکی گئی ہے اس پر من وعن عمل کی جائے گی ۔پبلک سروس کمشن اور سروس سلیکشن بورڈ کے زریعے جسمانی طور ناخیز افرا دکی اسامیوں کوپرُکیاجائیگا اور اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات اٹھائے جائینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں