2053577 65

جرمنی میں فلسطین کی حمایت اور صہیونی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج

غزہ کےمظلوم عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہفتے کے روز جرمن دارالحکومت میں سڑکوں پر نکل آئی۔

اس مظاہرے میں فلسطین کے حامی فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے برلن کی سڑکوں پر آگئے اور اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے لگائے، اس مظاہرے میں موجود لوگوں نے جرمن دارالحکومت میں کروزبرگ کے علاقے سے شہر کے وسط میں واقع برانڈن برگ گیٹ تک مارچ کیا اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

غزہ میں 11 ہفتوں کی جنگ کے بعد، فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے بھیانک حملوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20,000 سے زیادہ ہے، اور سیٹلائٹ ڈیٹا نے بھی غزہ میں ایک تہائی سے زیادہ عمارتوں جیسے مساجد، دکانیں، مکانات اور اسکول کی تباہی کی اطلاع دی ہے ۔

ماہرین کے مطابق غزہ میں جنگ سے ہونے والی تباہی دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی کی بمباری سے بھی بڑھ گئی ہے اور اس جنگ کے دوران شہریوں کے زیر استعمال عمارتوں میں سے تقریباً 33 فیصد تباہ ہو گئی ہیں، صیہونیوں کے بڑے پیمانے پر حملوں کی وجہ سے غزہ میں پیدا ہونے والی صورتحال نے غزہ کے لیے تاریخ کی سب سے شدید شہری ہلاکتوں کی کارروائیوں میں سے ایک درج کیا ہے۔

جرمنی میں فلسطین کی حمایت اور صہیونی حکومت سے اظہار بیزاری کے لئے زبردست احتجاج

اسی وجہ سے برلن کی سڑکوں پر لوگوں نے کل بعد از ظہر جمع ہو کر صہیونی جرائم کے خلاف زبردست احتجاج کیا، اسرائیلی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے برطانوی شہریوں نے کرسمس سے ایک روز قبل لندن میں ’آکسفورڈ اسٹریٹ‘ کو بلاک کر دیا جو کہ ملک کی مصروف ترین سڑک ہے۔

اس مظاہرے میں موجود افراد نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں