170

جامعہ جوادیہ بنارس میں عظیم الشان قدیم سالانہ طرحی محفل مقاصدہ بعنوان ’’جشن مطلع النورین‘‘ کا انعقاد

جامعہ جوادیہ بنارس میں عظیم الشان قدیم سالانہ طرحی محفل مقاصدہ بعنوان ’’جشن مطلع النورین‘‘ کا انعقاد

اتر پردیش// جامعہ جوادیہ بنارس میں طلاب و اساتذہ واراکین جامع العلوم جوادیہ بنارس میں جشن مطلع النورین بمناسبت طلوع نیرین رسالت مآب ؐ و صادق آل محمد ؑ منعقد ہوئی ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ جوادیہ بنارس میں طلاب و اساتذہ واراکین جامع العلوم جوادیہ بنارس کی جانب سے جشن مطلع النورین بمناسبت طلوع نیرین رسالت مآب ؐ و صادق آل محمد ؑ ۱۶؍ربیع الاول بروز دوشنبہ اولاً نماز مغربین با جماعت بعدہ‘محفل مقاصدہ (بلا تاخیر) منعقد ہوئی ۔جس میں مدعو شدہ بیرونی و مقامی شعرائے کرام نے درج ذیل مصرعہ طرح پر شاندار نذرانۂ تہنیت پیش کئے۔

برائے قصیدہ:ہے صبح صادق کی آمد آمد یقین کو روشنی ملی ہے۔

برائے قطعہ: فقہ سادق سے ہوا حاصل شریعت کا شعور

جن شعرائے کرام نے نذرانۂ تہنیت پیش کئے ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:۔پروفیسر عزیز بنارسی،جناب ناصر جرولی،پروفیسر علی اعظمی،جناب ہلال نقوی،جناب ڈاکٹر نایاب بلیاوی،جناب فیاض رائے بریلوی ،جناب داکٹر قمر عابدی،جناب ہلچل اعظمی،جناب رضی اعظمی،جناب مائل چندولوی،جناب حسن الہ آبادی،جناب تنویر جون پوری،جناب حسن واسطی،جناب شبیہ گوپال پوری،جناب مظاہر معروفی،جناب ریاض اصغر،جناب نقی بنارسی،جناب ایلیا غازی پوری،جناب عامر بنارسی،جناب عطش بنارسی،مولانا سرفراز محمد آبادی،حجۃ الاسلام مولانا رئیس احمد جارچوی،حجۃ الاسلام مولانا ندیم اصغر،مولانا رمضان جلال پوری،حجۃ الاسلام مولانا اقبال حیدر،حجۃ الاسلام مولانا قرطاس کربلائی ،جناب مشیر کربلائی،حجۃ الاسلام مولانا وسیم اصغر،حجۃ السلام مولانا حیدر عباس وغیرہ

اس موقع پر اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی واعظ،مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا محمد مہدی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا سید صفدر حسین پرنسپل جامعہ امام جعفر صادقؑ،مولانا سید سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مہدی اعظم گڑھ،مولانا سید محمد مہدی سربراہ جامعہ امام مہدی اعظم گڑھ،مولانا حیدر عباس استاد مدرسہ جعفریہ کوپا گنج،مولانا حیدر عباس پرنسپل جامعہ امام عصرؑ داندوپور،مولانا فرمان علی پرنسپل جامعہ علویہ دوسی پورہ،مولانا حیدر مہدیاستاد جامعہ علویہ دوسی پورہ،مولانا اشفاق حسین پرنسپل جامعہ بقیۃ اللہ جلال پور،مولا نا کوثر علی استاد جامعہ بقیۃ اللہ جلال پور،مولانا سید سرتاج حیدر پرنسپل مدرسہ سلطان المدارس لکھنؤ،مولانا سید اطہر عباس رضوی آل باقر العلوم استاد مدرسہ سلطان المدارس لکھنؤ،مولانا سید حسین جعفر وہب امام جمعہ و جماعت محمد آباد گوہنہ سمیت کثیر تعداد میں پوروانچل کے علماء و افاضل ،ائمہ جماعات،ظلاب اور مومنین کرام رونق محفل بنے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں