170760739 54

تیل کے اسمگلروں کے خلاف سپاہ پاسداران کا آپریشن

پاسدران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں تیل کے اسمگلروں کے خلاف تازہ آپریشن میں دو بحری جہاز پکڑلئے اور 45 لاکھ لیٹر ایندھن ضبط کرلیا۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ، سپاہ نیوی نے جزیرہ ابوموسی کے جنوب میں تیل کی اسمگلنگ کرنے والے 2 بحری جہازو ں کو پکڑ لیا ہے۔

سپاہ نیوی کے جوانوں نے اسمگلروں کے خلاف اس آپریشن میں 45 لاکھ لیٹر ایندھن ضبط کیا ہے۔

اسمگلروں کے خلاف سپاہ نیوی کے اس آپریشن میں مذکورہ دونوں بحری جہازوں کے عملے کے 21 افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں 13 غیر ملکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں