118

تعلیم و تعلّم ایسا بابرکت فریضہ ہے جو انسان کے موت کے بعد بھی باعثِ اجر باقی رہتا ہے

تعلیم و تعلّم ایسا بابرکت فریضہ ہے جو انسان کے موت کے بعد بھی باعثِ اجر باقی رہتا ہے

ایران// حوزہ علمیہ خواہران میں پالیسی کونسل کے سربراہ نے کہا: دینی تعلیم کا ثواب جاری و ساری رہتا ہے۔ اس الہی کام میں انتہائی دلچسپی سے کام کریں اور دوسروں کو بھی اس میں حصہ لینے کی ترغیب کریں۔

آیت اللہ مرتضیٰ مقتدائی نے ایران کے شہر قم میں صوبہ بھر سے حوزہ علمیہ خواہران کی ڈائریکٹرز کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اپنے کام کو جوش و خروش کے ساتھ جاری رکھیں اور کبھی بھی اس الہی کام میں تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب صدر نے حوزہ علمیہ خواہران کو جمہوریہ اسلامی کے لیے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا: آپ ملک میں امت اسلامیہ کے لیے جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ لوگوں اور آپ کے لیے باعث برکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا:آپ لوگوں کے روحانی اور معنوی استاد ہونے کی حیثیت سے ان کے نیک اعمال کے ثواب میں شریک ہیں اور حتی اگر آپ کا دیا گیا درس اور تعلیم آپ کے شاگرد کے ذریعہ کسی اور تک منتقل ہو تو بھی آپ اس اجر میں شریک ہوں گے۔

آیت اللہ مقتدائی نے تاکید کرتے ہوئے کہا: آپ کو اس نعمت پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ خدا نے آپ کو ایسے مقام پر فائز کیا ہے جہاں آپ معصومین علیہم السلام کے فرامین کے مطابق اپنی موت کے بعد بھی اس عمل کے اجر میں شریک ہوسکتے ہیں اور یہ وسیع اور جاری نعمت ہمیشہ آپ کے لیے باقی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں