WhatsApp Image 2023-01-04 at 1.25.59 PM

تعلیمی زون دمہال ہانجی پورہ، کولگام مبارکبادی کا مستحق

تعلیمی زون دمہال ہانجی پورہ، کولگام مبارکبادی کا مستحق

تعلیمی زون دمہال ہانجی پورہ، کولگام مبارکبادی کا مستحق

دمہال ہانجی پورہ اگر چہ ایک پسماندہ علاقہ ہے لیکن یہاں کے لوگ نہ صرف محتنی، قابل اور باصلاحیت ہیں بلکہ یہاں کے لوگوں کے ذہن کافی زیادہ زرخیز ہیں ۔علاقے میں ابھی تک متعدد طلبا نے بڑے بڑے امتحانات پاس کے اپنے قابل اور ذہین ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ گزشتہ سال حکومت ہند کی جانب سے ملک بھر کے طلبا سے نئے نئے ideas حاصل کئے جس میں وادی کشمیر کے تمام تر اسکولوں نے شرکت کی ۔اور ہر اسکول سے پانچ پانچ نئےideas. (Inspire MANAK award)d کے تحت حاصل کئے گئے جن میں کوئی نئی چیز ایجاد کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہو۔ اس ضمن میں ضلع سطح پر نمائش کے پروگرام منتخب کئے گئے اور بہترین پروجیکس کو ریاستی سطح اور بعد میں قومی سطح کے لئے منتخب گیا گیا ۔کشمیر سے 11 طلبا کو اس ایوارڈ کے لیے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں سے منتخب کیا گیا۔ضلع کولگام سے چار طلبا کے پروجیکس کو قومی سطح کے لیے منتخب کیا گیا ہے خوشی کی بات یہ ہے کہ ان میں سے تین پروجکس تعلیمی زون دمہال سے منتخب کئے گئے ہیں جس کے لیے زون کے اساتذہ، طلبا،اور والدین کے ساتھ ساتھ زون دمہال ہانجی پورہ کے زونل ایجوکیشن آفیسر جناب عطا محمد خان صاحب اور چیف ایجوکیشن آفیسر کولگام بھی مبارکبادی کے مستحق ہیں منتخب شدہ طلبا کی عمر 10 سے 15 سال ہے اسی بات پر محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیداروں نے بے حد خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔یہ سب ہمارے قابل اساتذہ اور زونل ایجوکیشن آفیسر عطا محمد خان کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے جن طلبا کے پروجیکٹس منتخب ہوئے ہیں ان میں گورنمنٹ مڈل اسکول آسنور کے سجاد احمد ٹھوکر، مڈل اسکول دود کوچھن کے طالب حسین بٹ، مڈل اسکول سیل کھائن کے راشد احمد وگے اور جہلم ویلی اسکول یاری پورہ سے ثانیہ سلیم شامل ہیں اس پورے عمل کر زون دمہال کی طرف سے استاد طارق احمد نے انجام دیا جس کے لیے میں ذاتی طور پر انہیں مبارکباد دینا چاہوں گا۔اسی طرح سے ہمارے اساتذہ، طلبا اور باقی آفیسران کام کرتے رہیں گے تو وہ دن دور نہیں جن یہ پسماندہ علاقہ بھی ترقی کی نئی منزلوں کو چھونے میں کامیابی حاصل کرے گا۔
میں ان طلبا کی نزر ڈاکٹر علامہ اقبال کا یہ شعر کرنا چاہوں گا کہ
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

سبزار احمد بٹ
اویل نورآباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں