123

تاریخ اسلام کے ذریعہ ملت کے جوانوں

تاریخ اسلام کے ذریعہ ملت کے جوانوں کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنایا جا سکتا ہے، مولانا ڈاکٹر سید شہوار حسین

ہندوستان// تاریخ اسلام کے ذریعے ہمیں ہادیان دین کی سیرت ان کےطرز زندگی اور ان کے اخلاق اور کردار سے ایسی مثالیں حاصل کر سکتے ہیں جن پر عمل کرکے انسان سعادت دارین حاصل کرسکتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں اور جوانوں کو تاریخ اسلام اسلام سے آشنا کریں تاکہ ان کا مستقبل روشن اور تابناک ہو سکے۔

ہفتگی پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے ہوئے محقق مولانا ڈاکڑ شہوار حسین امروہوی نے کہا کہ اسلامی علوم میں تاریخ اسلام کو خاص اہمیت حاصل ہے یہ علم ایسا ہے کہ جس کے ذریعے اے گزشتہ قوموں کی معلومات ہوتی ہے اور ان کے عروج اور زوال کے اسباب کا علم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خداوند عالم نے قرآن مجید میں گزشتہ قوموں کے واقعات اسی لیے بیان فرمائے تاکہ آنے والی نسلیں بھی ان کے واقعات سے عبرت اور نصیحت حاصل کرسکیں تاریخ اسلامی کا علم ہی ہے جو ہمیں یہ بتاتا ہے کہ انسان اللہ سے کس طرح قریب ہو سکتا ہےاور کس طریقے سے اللہ کی اطاعت کر کے کے اس کی رضا اور خشنودی کو حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اسلام کے ذریعے ہمیں ہادیان دین کی سیرت ان کےطرز زندگی اور ان کے اخلاق اور کردار سے ایسی مثالیں حاصل کر سکتے ہیں جن پر عمل کرکے انسان سعادت دارین حاصل کرسکتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں اور جوانوں کو تاریخ اسلام اسلام سے آشنا کریں تاکہ ان کا مستقبل روشن اور تابناک ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں