Download 27

بی جے پی کے قدآور رہنما لال کرشن ایڈوانی کو بھارت رتن ایواڈ دیا گیا

ایڈوانی کو بھارت رتن سے نوازنے کا اعلان میری لئے ایک جذباتی لمحہ قرار دیا / وزیر اعظم مودی

سرینگر // بی جے پی کے قدآور رہنما لال کرشن ایڈوانی جو کئی سالوں سے گوشہ نشینی کی زندگی بسر کررہے ہیں کو بھارت رتن سے نوازہ گیا ۔ادھر وزیر اعظم مودی نے ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن سے نوازنے کے اعلان کو ان کیلئے ایک جذباتی لمحہ قرار دیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سابق نائب وزیر اعظم اور سنیئر بی جے پی لیڈر لال کرشن ایڈوانی جو کئی سالوں سے گوشہ نشینی کی زندگی بسر کررہے ہیں کو بھارت رتن سے نوازہ گیا ہے ۔ اڈوانی آج کل کے دور کے سب سے معزز اور معتبر شخصیت ہے۔ انہوں نے ملکی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے نما یاں رول ادا کیا ہے۔ بھارت رتن دینے کے اعلان کیساتھ وزیراعظم ان کے رہائش گاہ پر گئے اور وہاں نہ صرف ان کو مبارکبادی پیش کی او رایک گلدستہ بھی پیش کیا ۔ اڈوانی واجپی کی حکومت میں نائب وزیراعظم بھی رہے اور سال 1970سے لیکر 2019تک برابرپارلیمنٹ کے ممبربھی رہے۔ وہ وزیرداخلہ کے علاوہ وزیر اطلاعات بھی رہے ہیں۔ اس سے پہلے مودی حکومت نے سوشلسٹ رہنما کرپوری ٹھاکر کو بھی یہ ایوارڈ دیا ۔ 96سال کے اڈوانی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان کے کراچی شہر سے شروع کیا اور وہ وہاں آر ایس ایس کے ساتھ جڑے ہوئے تھے ان کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر طول مدت تک رہے ۔ ادھر وزیر اعظم مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن سے نوازنے کے اعلان کو ان کیلئے ایک جذباتی لمحہ قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایل کے اڈوانی کو ہندوستان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ بھارت رتن سے نوازا جانا میرے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ میں ایل کے اڈوانی کے ساتھ دو تصویریں بھی ٹیگ کی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اس موقع پر سابق نائب وزیر اعظم اڈوانی سے بات کی ہے اور انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ایل کے اڈوانی ہمارے دور کے سب سے قابل احترام سیاست دانوں میں سے ایک ہیں، ہندوستان کی ترقی میں ان کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں