33364264 53e8 4fac B88c 2fabad6ba14b 81

بی ایس ایف کی کا رکردگی اور سرحدوں کی حفاظت پر ملک کے عوام کو فخر /صدر ہند،وزیراعظم

بی ایس ایف کی کا رکردگی اور سرحدوں کی حفاظت پر ملک کے عوام کو فخر /صدر ہند،وزیراعظم
جموں وکشمیر او رشمال مشرقی کی ریاستوں میں عسکریت اور نکسل واد کے خلاف فورسز کو تسلط قائم /امیت شاہ

سرینگر// جموں وکشمیر اور شمالی مشرق کی ریاستوں میں فورسزکوعسکریت پسندوں اور نکسلیوں کے خلاف تسلط قائم ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ پچھلے دس برسوں سے علیحدگی پسندی کے روح جان کوختم کرنے عسکریت کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے امن امان کوبرقرار رکھنے کے لئے جواقدامات اٹھائے گئے ہیں اس پر ہمیں فخر ہیں ۔بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ لگنی والی سرحدوںکومزید مضبوط اورمستحکم بنایاجائیگا تاکہ منشیات اور ہتھیاروں کی تسکری کوروکنے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی طورپرملک میں داخل ہونے والے لوگوں کی دراندازی کوروکاجاسکے ۔ بی ایس ایف کی 59ویں یوم تحسیس کے موقعے پر ہزاری باغ نئی دہلی میں منعقدکی گئی تقریب پر تقریر کرتے ہوئے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ جموںو کشمیر اور شمال مشرق کی ریاسوں میں عسکریت اور نکسلیوں پرتسلبط قائم کرنے میں فورسزکو کامیابی ملی ہے اور عسکریت کے ساتھ ساتھ نکسلوادکوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان او ربنگلہ دیش کے ساتھ لگنے والی ساٹھ کلومیٹر سرحدوں کومزید محفوظ اورمضبوط بنانے کے لئے کام چل رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ واجپائی سے لیکرموجودہ حکومت کی جانب سے سرحدوں پرامن قائم رکھنے اور سرحدو ںکو جدید آلات سے لیس کرنے کے لئے ہرطرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہے او رجہاں کئی مزیداقدامات اٹھانے کی ضرورت ہواکرتی ہے وزارت داخلہ کی جانب سے اسطرح کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ سرحدوں پر510ابزرویشن ٹاور نصب کئے گئے پانچ سومقامات پربجلی پانی کی دستیابی کویقینی بنایاگیا اورپچھلے دس برسوں کے دوران ماؤ نواز کارروائیوں میں 52%کی کمی آ گئی ہے 70%تشددکے واقعات کم ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 495ہارٹ سپورٹ کم کر کے ان کی تعداد اب 176تک پہنچ گئی ہے 12سو کلومیٹر سرحدوں پرفلڈلائٹ کے اقدامات اٹُھائے گئے۔انہوںنے کہا وزیراعظم نریندرمودی کے دور اقتدار میں علیحدگی پسندی کے روح جان کوختم کرنے عسکریت کوکچلنے ملک دشمن سرگرمیوں سے نمٹنے امن امان کوبحال کرنے منشیات اور اسلحہ کی تسکری کوزمین بوس کرنے کے لئے کارگراقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ادھر بی ایس ایف کے 59وی یو م تحسیس کے موقعے پرصدرہند درپتی مرمو وزیراعظم نے بھی بی ایس ایف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت ملک میں امن امان قا ئم کرنے جرائم کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے بی ایس ایف کے کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ملک کے عوام کوان پرفخر ہیں اورا سطرح سے وہ سرحدوں کی حفاظت کرکے عوام کوتحفظ فراہم کررہے ہیں ا سکی مثال نہیں ملتی ہے اور پورے ملک کے عوام کواپنے بہادرجوانوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی پرناز ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں