Download (6) 51

بیساکھی کا تہوار وادی بھر میں جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا

گردواروںمیں سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے خصوصی عبادت کی ،امن اور بھائی چارے خصوصی دعائیں کی

سرینگر // بیساکھی کا تہوار ملک بھر کی طرح جموں کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں بھی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ گردواروںمیں سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے خصوصی عبادت کی ۔ جموں کشمیر کے امن بھائی چارے ، خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی اس موقعے پر اکثریتی طبقے سے وابستہ لوگوں نے سکھوں کو مبارکباد پیش کی ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق ملک بھر کی طرح بیساکھی کا تہوار جموں کشمیر خاص کرو ادی کشمیرمیں جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے گردواروں کو دلہنوں کی طرح سجایا تھا اور بڑی تعداد میں سکھ فرقے سے وابستہ لوگوں نے گردواروںمیں پوجا پاٹ کی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ چھٹی پادشاہی رعناواری ، برزلہ باغات ، چھٹی پادشاہی بارہ مولہ ، مٹن، بجبہاڑہ ، اور وادی کے اطراف واکناف میں قائم کئے گئے گردواروںمیں سکھوں نے بجن کریتھن کا پاٹ کیا اور اس موقعے پر گرو گوبند جی کی تعلیمات کوعام کرنے پر زور دیا ۔ دامودار سنگھ کے مطابق 1699میں 12اپریل کو گردو گوبند جی نے آنند پور میں سکھ مذہب کی بنیاد رکھی ہے اور گروگوبند جی نے سکھوں پر زور دیا کہ وہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ حسن سلوک کریں اور ان کے ساتھ ہمیشہ روابط رکھیں۔ سکھ طبقہ سے وابستہ لوگوںنے گردوواروںمیں منعقد کی گئی خصوصی تقریبوں پر کہاکہ گرو گوبند جی نے سکھوں کو مذہبی روایات کو عام کرنے اور دوسرے مذاہب کے ماننے والے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھنے کی تلقین کی ہیں اور آج کے دن ہم گروگوبند جی کی تعلیم کو عام کرنے اور انہوں نے جو اصول مقرر کئے ہیں اس پر کاربند رہنے کی تجدید کیاکرتے ہیں۔ بیساکھی کے موقعے پر سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے جہاں گردواروںمیں بجھن کریتھن کا پاٹ کیا وہی ریاست کی خوشحالی ، امن اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔ پوری وادی میں سکھوں نے بیساکھی کے موقعے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ اکثریتی طبقہ سے وابستہ لوگوں نے سکھوں کو بیساکھی کی مبارکباد دی ۔بیساکھی کے تہوار کے موقعے پر مغل باغات میںوادی کے اطراف واکناف اور بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے سکھوں نے مختلف تفریحی جگہوں پر بانگڑا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیساکھی کے تہوار کو اکثریتی طبقے کے لوگوں کے ساتھ منانے کی بھر پور کوشش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں