اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ بلے بنانے والی فیکٹری میں تیار ہونے والے بلوں کے معیار کا معائنہ کیا
سرینگر // عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اس وقت کشمیری عوام کو حیران کر دیا جب وہ اچانک چرسو اونتی پورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے کرکٹ بلے بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا ۔ دورے کی سوشل میڈیا پر تصاویر کافی وائرل ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت کے مشہور و معروف سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے چرسو اونتی پورہ علاقہ کا اچانک دورہ کرکے وہاں بلے بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔اس موقعہ پر تندولکر نے علاقے میں یم جے اسپورٹس فیکٹری کا دورہ کیا اور وہاں کارکنوں سے بات چیت کی۔ایم جے اسپورٹس فیکٹری، جوکرکٹ بلے تیارکرتی ہے، چرسو کے دو بھائیوں منظور اور جاوید کی ملکیت ہے۔ تیندوولکر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی سارہ ٹنڈولکر بھی تھیں۔ فیکٹری کے مالک نے اس دوران بتایا کہ موصوف کرکٹر نے اس فیکٹری میں تیار ہونے والے بلوں کے معیار کا معائنہ کیا اور وہاں موجود کاریگروں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ان کا کہنا ہے کہ ٹنڈولکر ان بلوں کی کوالٹی کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ایک ویڈیو میں انہیں اپنی اہلیہ انجلی اور بیٹی سارا کے ساتھ چائے نوش کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران جموں وکشمیر پیرا کرکٹ ٹیم کے کپتان عامر حسین لون کے ساتھ بھی ملاقات کرنے والے ہیں جن سے ملنے کی انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی ۔