بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کرنا پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال سکتا ہے/ نائب صدر ہند
سرینگر // بھارت سرحدوں کا احترام کرنے اور ایک قاعدے پر مبنی سمندری آرڈر کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے کی بات کرتے ہوئے نائب صد ر ہند جگدیپ دھنکر نے خبردار کیا کہ یکطرفہ اقدامات اور سمندر میں بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کرنے کے بہت دور رس نتائج ہو سکتے ہیںجو پورے خطے کے استحکام اور سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔سی این آئی کے مطابق وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ منعقدہ انڈین میری ٹائم سیمینار (ملان 2024) سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ہندجگدیپ دھنکر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اصول پر مبنی آرڈر کو چیلنج اس وقت عروج پر ہے اور اس کے حل کو ناگزیر ضرورت قرار دیا۔حالیہ برسوں میں، ہم نے میری ٹائم ڈومین میں سیکورٹی کے زبردست چیلنجز دیکھے ہیں اور ان سے امن کو خطرے میں ڈالنے کی ایک نئی، خطرناک جہتیں حاصل ہوئی ۔ تجارت اور صنعت کیلئے سمندروں پر عالمی انحصار پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے سمندری آرڈر کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ خطے کے امن اور ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ سپلائی چین اور اقتصادی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سپلائی چین کا تحفظ، گہری علاقائی کشیدگی سے گریز اور بلیو اکانومی کا استحصال عالمی خدشات ہیں جنہیں مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔یہ بتاتے ہوئے کہ بھارت سرحدوں کا احترام کرنے اور ایک قاعدے پر مبنی سمندری آرڈر کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون، بشمولکی غیر جانبدارانہ پابندی پرامن بقائے باہمی اور پائیدار استعمال کیلئے ضروری اورحد راستہ ہے۔