77

بڈگام و اسکندرپورہ، بیروہ میں مجالس عزاء

بڈگام و اسکندرپورہ، بیروہ میں مجالس عزاءIMG-20230915-WA0018

بمناسبت رحلت جانگداز رحمة للعالمين پیامبر معظم حضرت محمد مصطفے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) و شهادت جانسوز نواسہ رسول امام ثانی حضرت حسن ابن علی ( علیہ السلام) منعقد ہوئی۔

بڈگام // انجمن شرعی شیعیان شریعت آباد یوسف آباد بڈگام زیر صدارت حجة الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی القمی (دام عزہ) کی وساطت سے موضع اسکندر پوره بیروہ اور فضل اللہ پارک وحدت پورہ بڈگام میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ مجالس عزاء میں انجمن سے وابستہ ذاکرین کرام نے بذریعہ کشمیری مرثیہ خوانی بانی اسلام سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی(صلی اللہ علیہ و آلہٖ و سلم) اور امام دوم حضرت امام حسن مجتبیٰ (علیہ السلام) کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مجالس عزاء میں رئیس محترم دام عزہ نے اپنے عذب البیانی سے مومنین کرام کو تعلیمات نبوت اور سیرت امام حسن مجتبیٰ (علیہ السلام) سے روشناس کیا ۔ موصوف نے فرمایا بشریت عالم کو تعلیمات نبوی سے آگاہ ہونا لازمی هے کیونکہ انسان کی ترقی و سر بلندی کا راز محمد وآل محمد (علیہم السلام ) سے تمسک کرنے میں مضمر ہے :- مجالس عزاء میں وادی کے طول و عرض سے مومنین نے شرکت فرما کر ائمہ معصومین (علیہم السلام ) کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں