Budfgm 750x430

بڈگام میں ملی ٹنٹ معاون کا رہایشی مکان منسلک کر دیا گیا / پولیس

بڈگام // پولیس نے بڈگام کے رڈ بگ ماگام علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ایک ساتھی کے رہائشی مکان کو منسلک کیا۔

اس ضمن میں پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڈگام پولیس کی ٹیم نے ملی ٹنٹوں کے ساتھی محمد رمضان میر ولد عبد ل سلام میر ساکنہ رڈ بگ ماگام جو کہ عسکری تنظیم لشکر کا بالائے زمین کارکن ہے کا رہائشی مکان منسلک کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ مکان کو پولیس اسٹیشن ماگام میں درج ایک ایف آئی آر نمبر 05/2023انڈر سیکشن 307آئی پی سی اور 27/7آرمز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ درج ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سروے نمبر 68 منٹ کے تحت محمد رمضان میر ساکنہ رڈ بگ ماگام کی جائیداد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت ملی ٹنسی کی رقم کے طور پر حاصل کی گئی تھی، جسے جان بوجھ کر عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کیلئے بھی استعمال کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں