Download (16)

بڈگام میں سرکاری چاول کی بلیک مارکٹنگ کا پردہ فاش

غیر قانونی طور خریدے گئے 8کوئنٹل چاول ضبط، 4 گرفتار:پولیس

سرینگر //جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں غیر قانونی طور پر خریدے گئے 8 کوئنٹل چاول ضبط کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس ترجمان نے جمعہ کوجاری کردی ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام پولیس نے بلیک مارکیٹنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سرکاری راشن ڈیپو کے 8سو کلو چاول کو ضبط کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس چوکی سویہ بگ کی ایک پارٹی نے آرتھ کراسنگ پر ناکہ کے دوران ایک لوڈ کیریر کو روکا جس میں تین افراد سوار تھے’۔ان کا کہنا تھا ‘ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران ان افراد نے اپنی شناخت نثار احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن سنگھ پورہ پٹن، عبدالقیوم بٹ ولد ثناء اللہ بٹ ساکن سنگھ پورہ پٹن اورعبدالمجید وانی ولد غلام رسول وانی ساکن آرتھ بڈگام کے بطور کی’۔بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران پولیس نے مذکورہ گاڑی سے 50کلو فی بوری وزن کی 16 بوریاں بر آمد کیں۔انہوں نے کہا، ‘ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد نے یہ چاول آرتھ بڈگام میں ایک فیئر شاپ جس کو غلام نبی وانی ولد غلام رسول وانی ساکن آرتھ بڈگام چلا رہا ہے، سے خریدا تھا’۔موصوف ترجمان نے کہا کہ ان چاروں ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور اس جرم کے ارتکاب کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں