0

بڈگام، حسن آباد،ماگام اور نوگام سوناواری میں اختتامی مجالس ایام فاطمیہؑ منعقد

علمائے دین نے سیرت زہراؑ بیان کی تنظیم کی طر ف سے شایع کیلینڈر کی رسم رونمائی

کشمیر //جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں 20 روزہ ایام فاطمیہؑ کی خصوصی مجالس کا انعقاد ہوا مجالس عزاء کا یہ سلسلہ 13 جمادی الاول سے شروع ہوکر 3 جمادی الثانی تک جاری رہا، جن مقامت پر ایام فاطمیہؑ کی مجالس منعقد ہوئیں ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام، قدیمی امام باڑہ حسن آباد، امام باڑہ نوگام سوناواری ،امام باڑہ امام باڑہ گامدو ، چھترگام، امام باڑہ گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر،امام باڑہ لالہ حاجی اُڑینہ اور بالہامہ سرینگر شامل ہیں۔ ایام فاطمیہؑ کی اختتامی مجالس مرکزی امام باڑہ بڈگام، قدیمی امام باڑہ حسن آباد ، امام باڑہ یاگی پورہ ماگام اور امام باڑہ نوگام سوناواری میں منعقد ہوئیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہزادی کونین جناب فاطمۃ الزہرا ؑ کی سیرت حیات طیبہ اور شہادت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ ؑ عالم بشریت کی معزز و مقدس برگزیدہ خواتین میں سرفہرست ہیں اور عالم نسوان کی ہدایت و نجات کا اعلیٰ ترین نمونہ عمل ہیں، پیغمبر اکرم ؐ نے اپنی امت پر بار بار جناب فاطمہ ؑ کی مقام و منزلت و فضائل بیان کئے اور اپنے قول و عمل سے مسلمانوں کو حضرت زہرا ؑ کے عزت و احترام اور حرمت و تقدس کا درس دیا لیکن بعد از وصال نبی ؐ جناب سیدہ ؑ کو جس مظلومیت اور محرومیت کا سامنا کرنا پڑا وہ ہر جہت سے قابل افسوس اور مستحق فریاد و فگان ہے، انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ ؑ کے واقعات شہادت انتہائی دلخراش اور درد ناک ہیں چونکہ روایات میں معصومہ عالم ؑ کے یوم شہادت کے بارے میں کئی روایات موجود ہیں دنیائے تشیع میں ان تمام روایات کا احاطہ کرتے ہوئے 20 روزہ ایام فاطمیہؑ کی مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس موقعہ پرآغا صاحب نے ایام فاطمیہ ؑ کی خصوصی مجالس کی اہمیت بیان کرتے ہوئےان مجالس میں خدمات انجام دینے والے ذاکرین،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں