عطر حدیث:
بزرگوں کا احترام کرو
اپنے بڑوں اور بزرگوں کا احترام کرنا اس بات کا سبب بنے گا، کہ آپ کا بھی احترام کیا جائے گا، لہذا بزرگوں کا احترام کرنا در اصل خود اپنے آپ کا احترام کرنا ہے۔
بزرگوں کا احترام کرو
امام صادق عليه السلام فرماتے ہیں:
عَظِّموا كِبارَكُم وصِلُوا أرحامَكُم۔
اپنے بزرگوں کا احترام کرو اور صلہ رحم انجام دو۔
مختصر وضاحت:
اپنے بڑوں اور بزرگوں کا احترام کرنا اس بات کا سبب بنے گا، کہ آپ کا بھی احترام کیا جائے گا، لہذا بزرگوں کا احترام کرنا در اصل خود اپنے آپ کا احترام کرنا ہے۔
صلہ رحم کی اہل بیت علیہم السلام نے بہت زیادہ تاکید کی ہے جس کا فائدہ خود صلہ رحم انجام دینے والے کو دنیا اور آخرت میں ملتا ہے۔
صلہ رحم کے دنیا اور آخرت میں بہت زیادہ اثرات ہیں جیسے روزی میں اضافہ، طول عمر، قیامت میں حساب و کتاب میں آسانی اور پل صراط سے آسانی سے گزرنا ۔