Whatsapp Image 2023 10 21 At 7.01.55 Pm 80

برطانیہ: غاصب صیہونی حکومت کی حمایت، کنزرویٹو پارٹی کی شکست کا باعث

برطانیہ: غاصب صیہونی حکومت کی حمایت، کنزرویٹو پارٹی کی شکست کا باعث

برطانیہ// برطانیہ کے وزیراعظم اور کنزرویٹو پارٹی کے رہنما رشی سونک نے غاصب صیہونی حکومت کے لئے برطانیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے جس پر انتخابات میں کنزر ویٹو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کنزرویٹو پارٹی کے صدر گریگ ہینڈز نے اپنی پارٹی کی اس شکست پر ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ واقعی میں ہمیں نتائج سے مایوسی ہوئی ہے۔ لیبر پارٹی کے ایک رہنما کایر اسٹارمر نے بھی کہا ہے کہ یہ بات مکمل واضح ہے کہ برطانوی ووٹر ناکام کنزرویٹو حکومت سے روگرداں ہو چکے ہیں۔ برطانوی عوام تیرہ برسوں کی حکومت کی ناکامی و مایوسی کے بعد اقتدار میں تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔ برطانیہ کے ایک سروے ادارے نے بھی اعلان کیا ہے کہ حالیہ برسوں میں اسرائیل کی بھرپور حمایت کئے جانے کے باوجود فلسطینی طرفداروں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت اب روزبروز بڑھتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی جرائم، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کرنے سے متعلق نیتن یاہو حکومت کے اقدام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں