4863716 29

برطانیہ، فلسطین کے حق میں مظاہرہ، اسرائیل کو ہتھیار کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

برطانیہ // فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ میں عوام نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت سے اسرائیل کو جنگی اسلحے فروخت کرنے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف فٹبال سٹیڈیم ٹاٹنہم کے مرکزی گیٹ کے باہر سینکڑوں برطانوی شہری جمع ہوگئے اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین سٹیڈیم کے باہر ہتھیاروں کی نمائش کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس میں اسرائیلی کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی تھیں۔

مظاہرین فلسطین میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں لئے ہوئے برطانوی حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ وہ اسرائیلی کو ہتھیار فروخت کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بندکرے۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں