عسکریت رشوتخوری بدعنوانی اور امن کودرہم برہم کرنے کے خلاف زیرو ٹالرنس کے موقف پرقائم
بدلتا ہوا جموںو کشمیر ترقی کی راہوں پرگامزن /ایل جی
سرینگر/ / بے ضابطگی بدعنوانیوںرشوت خوری عسکریت اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹارلرنس کے موقف پر چٹان کی طرح قائم رہنے کاعندیہ دیتے ہوئے ایل جی نے کہاکہ عسکریت پسندوں کی عیانت کرنے والے 55کے قریب سرکاری ملازمین کونوکریوں سے برطرف کیاگیا اور جوکوئی بھی شہری ملک دشمن سرگرمیوں میں ملو ث ہوگا اسکے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔ نئی دہلی میں منعقدکی گئی ایک تقریب پر تقریر کرتے ہوئے جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں حالات بدل رہے ہیں زمینی سطح پراب بدلاؤ دیکھنے کومل رہاہے اور جموںو کشمیرمیں امن درہم برہم کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی رعایت نہیں بھرتی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سرکار نے ملک دشمن سرگرمیوں عسکریت پسندوں کی عیانت اور ملک کے خلاف سازشیں رچانے والے ایسے 55ملازمین کو نوکریوں سے برخواست کردیا اور ایسے کسی بھی شہری کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے کسی بھی طرح کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی جوملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہو ۔انہوںنے کہا جن سرکاری ملازمین کے خلا ف کارروائی عمل میںلائی گئی وہ خزانے سے تنخواہیں حاصل کرکے ملک دشمن کارروائیاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں کی عیانت کرنے میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور یہ ان ملازمین کے لئے وارنننگ ہیں جوغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو۔ایل جی نے کہاکہ بے ضابطگیوں بدعنوانیوں رشوت خوری عسکریت امن درہم برہم کرنے کے لئے ہم زیرو ٹالرنس کے موقف پر چٹان کی طرح ڈھٹے ہوئے ہیں اور پچھلے تین برسوں سے جموںو کشمیرمیں امن لوٹ آیاہے تعمیراتی سرگرمیاں زور وشور سے جار ہے ۔سال2022میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ملکی غیرملکی سیاح واردکشمیر ہوئیں اور رواں برس کے دوران دو کروڑ پچاس لاکھ کے قریب سیاحوں کے واردکشمیرہونے کے امکانات ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکے لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے قدامات اٹھائے گئے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہاکہ اب بدلتا ہوا جموںو کشمیر دکھائی دے رہاہے ۔جہاں لوگ بغیر کسی خوف خطر کے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں بازار سنسان او رسڑکیں ویران نہیں دکھائی دے رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرمیں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات اٹھائے گئے او رروز گار کے مواقعے دستیاب رکھے جارہے ہیں ۔پرائیویٹ سیکٹر کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے خود انحصاری کے طرز عمل کو اپنایاجارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ زندگی کے ہرشعبے میں تبدیلیاں رونماء ہورہی ہے اور جموں وکشمیر ترقی کی منزلوںپرگامزن ہے ۔