باہمت اقوام اور فلسطینی شہداء کے خون سے ایک منصفانہ عالمی نظام قائم ہو گا: صدر ایران
ایران // ایران کے صدر نے غزہ کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ باہمت اقوام اور فلسطینی شہداء کے خون سے ایک منصفانہ عالمی نظام قائم ہو گا
سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے شہر، شہریارمیں 313 بیڈ والے امام خمینی ہوسپٹل کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ دنیا کی قومیں ان دنوں غزہ میں ہونے والے المناک واقعات سے غمزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کا دارومدار شہداء کے خون پر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطین پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں ہمیں آزمائشوں اور مصائب کا سامنا ہے اور میں نے یہ بات ممالک کے سربراہان کو بتائی ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ قومیں محسوس کررہی ہیں کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل موثر کردار ادا کرنے میں ناکام ہیں، اور ان بین الاقوامی اداروں سے مایوسی اور نفرت نے لوگوں کے وجود کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ لوگ صیہونی حکومت سے نفرت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا ایک منصفانہ ورلڈ آرڈر کی تشکیل کے خواہاں ہیں اور اقوام عالم کی خواہش اور فلسطینیوں کے پاکیزہ خون سے ایک منصفانہ ورلڈ آرڈر ضرور قائم ہوگا۔