پانچ لاکھ سیاحوں کے آ نے کی اُمید ایک ہزار اقسام کے پھول سیاحوں کااستقبال کرینگے /فلوری کلچر محکمہ
سرینگر // زبر وَن پہاڑیوں کے نیچے باغ گل لالہ کو سجانے سنوارنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع ،مارچ 2024کے وسطہ میں باغ گل لالہ کو ملکی غیر ملکی سیاحوں اور مقامی سیلانیوں کے لئے کھول دیاجائیگا ۔ فلوری کلچر محکمہ کو اُمید ہے کہ پانچ لاکھ کے قریب ملکی غیرملکی سیاح باغ گل لالہ کہ سیروتفریح کے لئے واردکشمیر ہونگے ۔ وادی کشمیرمیںسیاحت کو اونچائیوں تک لے جانے کے لئے ہرایک ادارہ اپنی طرف سے جی توڑ کوششوں میں مصروف ہے او رجموںو کشمیرکے بہتر حالات کو سیاحوں کی سیروتفریح کے لئے پرکشش بنانے کے لئے مسلسل اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ نے شمالی کشمیر میں جہاں سرحدی ضلع کپوارہ کے کئی صحت افزاء مقامات کو نقشے پرلانے کافیصلہ کیاہے وہی بانڈی پورہ کے مضافات اورلولاب کے ساتھ لگنے والی صحت افزاء مقام ناگ مرگ کو سال2024کے دوران سیاحوں کی کشش کے قابل بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ادھر پارکننگ ارڈنس محکمہ کی جانب سے زبروَن پہاڑیوں کے دامن میں واقع باغ گل لالہ کوسجانے سنوارنے کاکام بڑے پیمانے پرشروع کیاگیاہے ۔ایک ہزار کے قریب پھولوں کو اس باغ گل لالہ کا زینت بنایاجارہا ہے اورمحکمہ کواُمید ہے کہ 2024کے وسط میں اگرموسم نے ساتھ دیاتوباغ گل لالہ کو ملکی غیرملکی سیاحوں او رمقامی سیلانیوں کو لئے کھول دیاجائیگا۔ محکمہ کواُمید ہے کہ پانچ لاکھ کے قریب ملکی غیرملک سطح باغ گل لالہ کی سیرتفریح کے واردکشمیرہونگے ۔سال 2023میں تین سے چارلاکھ کے قریب ملکی غیرملکی سیاحوںاور مقامی سیلانیوں نے باغ گل لالہ کی سیروتفریح کی پارک گارڈنس اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سونہ مرگ ،رامبن میں باغ گل لالہ کاقائیم عمل میں لایاجارہاہے تاکہ زبروَن پہاڑیوںکے دامن میں واقع باغ گل لالہ میں جب پھول مرجاجائیگا توسیاحوں کو سونہ مرگ او ررامبن کی طرف متوجہ کیاجائیگا اسطرح جموں وکشمیرمیں سیاحت کو فروغ ملے گا ۔