E Rkhsa 47

ای رکشا جہلم میں گرنے کے تین روز بعد سواری کی نعش لسجن میں بر آمد

سرینگر //لسجن سرینگر میں تین روز قبل ایک ای رکشا دریائے جہلم میں گر گیا تھا اور وہاں بچاﺅ آپریشن کے دوران تین روز بعد شہری کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔

ای رکشا دریائے جہلم میں گر جانے کے بعد اگرچہ وہاں مقامی لوگوں نے فوری کارورائی کرتے ہوئے رکشا اور ڈرائیور کو وہاں سے باہر نکلا تھا تاہم ای رکشا میں سوار ایک شہری جہلم میں ڈوب گیا تھا

جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے وہاں شہری کو باز یاب کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی تھی اور مسلسل تین روز تک علاقے میں بچاﺅ آپریشن کے بعد سوموار کے دوپہر شہری کی نعش جہلم سے بر آمد کر لی گئی ۔

جہلم سے بر آمد ہونے والی شہری کی نعش کی شناخت مختار احمد شیخ ولد نظیر احمد شیخ ساکنہ ایس ڈی کالونی بٹہ مالو کے بطور ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں