170751702 49

ایہود باراک کا شفا اسپتال کے نیچے اسرائیلی پناہ گاہ کی تعمیر کے بارے میں انکشاف

ایہود باراک کا شفا اسپتال کے نیچے اسرائیلی پناہ گاہ کی تعمیر کے بارے میں انکشاف

ایہود باراک نے انکشاف کیا کہ کئی دہائیوں قبل الشفاء ہسپتال کے نیچے صیہونیوں نے پناہ گاہیں اسوقت تعمیر کی تھیں جب غزہ ان کے کنٹرول میں تھا۔

صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے شفا ہسپتال کے بارے میں چونکا دینے والی حقیقت کا انکشاف کیا ہے۔

سابق صیہونی وزیراعظم کے مطابق، 40 یا 50 سال پہلے جب غزہ صیہونی کنٹرول میں تھا اسوقت صیہونیوں نے اپنے لیے الشفاء ہسپتال کے نیچے یہ پناہ گاہیں بنائی تھیں۔

ایہود باراک کے مطابق ہم ان پناگاہوں کو آپریٹ کرتے تھے اور انکا مقصد اسپتال کے لیے مزید مگر محدود جگہ فراہم کرنا تھا۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صہیونی فوج کے ترجمان دانیال ھاگاری نے غزہ میں شفا اسپتال کے نیچے ایک سرنگ کی دریافت کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں