سرینگر //سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک دوشیزہ کی موت ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ 15سالہ کی دوشیزہ زینت نذیر دختر نذیر احمد شیخ ساکنہ ٹنگہ ڈار کپواڑہ جو اس وقت ایچ ایم ٹی سرینگر میں رہائش پذیر ہے، کو بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔