Download (5)

ایودھیا میں بھگوان رام للا کے تقدس پر لیفٹنٹ گورنر کی مبارک باد پیش

کہا آج پوری دنیا روحانی مسرت کے ایک شاندار، ناقابل تصور دھارے کا مشاہدہ کر رہی ہے

سرینگر // ایودھیا میں بھگوان رام للا کے تقدس پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آج پوری دنیا روحانی مسرت کے ایک شاندار، ناقابل تصور دھارے کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایودھیا میں بھگوان رام للا کے تقدس کے مبارک موقع پر عوام کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا وئب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا ’’ آج پوری دنیا روحانی مسرت کے ایک شاندار، ناقابل تصور دھارے کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ میں بھگوان رام للا کے تقدس کے پرمسرت موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد اور دائمی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ خیال رہے کہ سوموار کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ایودھیا کے رام جنم بومی مندر میں رام للا کی مورتی کی نقاب کشائی کی گئی۔وزیر اعظم مودی نے عظیم مندر کے احاطہ میں پران پرتیشٹھا تقریب میں رسومات کی قیادت کی۔یہ تقریب عقیدت کے گہرے ماحول میں منعقد ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں