Download (7) 61

این آئی ٹی سرینگر میں توہین رسالت ؐ کے معاملے پر آغا سید حسن کا صدائے احتجاج

این آئی ٹی سرینگر میں توہین رسالت ؐ کے معاملے پر آغا سید حسن کا صدائے احتجاج
توہین رسالت ؐ کے سد باب کے لئے قانون سازی حالات و واقعات کا ناگزیر تقاضا

بڈگام //جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےاین آئی ٹی توہین رسالتؐ معاملے پر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےزور دار الفاظ میں واضح کیا کہ رسول اکرم ؐ کی شان اقدس میں گستاخیاں ناقابل برداشت ہیں اور اس مذموم سلسلے کو روکنے کے لئے قانون سازی حالات و واقعات کا ایک ناگزیر تقاضا ہے آغا صاحب نے کہا کہ تمام مذاہب اور تمام عقیدے قابل احترام ہیں اور تمام مذاہب کی برگزیدہ شخصیات کی عزت اور ان کا احترام عالم بشریت کا ایک اعلامیہ ہے لہذا کسی بھی مذہب اور مذہبی شخصیات کی توہین و تذلیل کو روکنے کے لئے قانون سازی ہونی چاہئے آغا صاحب نے کہا کہ امت مسلمہ ملک میں توہین رسالتؐ کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کے منتظر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں