ایلن مسک مقبوضہ فلسطین کے دورے پر، غزہ جانے کا بھی امکان
فلسطین // ایلن مسک پیر کے روز مقبوضہ فلسطین کے دورے پر گئے جہاں انہوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔
نتین یاہو نے ایلن مسک کے ساتھ غزہ کے اطراف واقع کالونی کیبوتص کفار عزہ کا معائنہ کیا۔
اسرائيلی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی ارب پتی اور ” ایکس ” کے مالک ایلن مسک غزہ کا بھی دورہ کرنے والے ہيں۔
سوشل میڈیا پر ” ویزٹ غزہ ” کمپین چل رہا ہے اور لوگ غزہ پٹی کے اطراف صیہونی بستیوں کا دورہ کرنے والے ایلن مسک سے مطالبہ کر رہے ہيں کہ وہ غزہ پٹی کا بھی دورہ کریں تاکہ صیہونی حملوں سے ہونے والی تباہی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ صیہونی، ایلن مسک کو اپنا نقطہ نظر سمجھا کر، ” ایکس ” کو بھی اس بات پر تیار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بھی انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح صیہونیون کی جانب سے قتل عام کی خبروں کو سنسر کرنے لگے۔
اسی طرح اسرائيلی کابینہ کو یہ بھی خوف ہے کہ کہيں ایلن مسک غزہ کے لئے انٹرنیٹ کی سہولت نہ فراہم کر دیں۔