170748045 45

ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیش رفت

ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیش رفت

ایران // رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں اتوار کو سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کی جدید ترین مصنوعات کی رونمائی کی گئی ۔

اتوار کو دو پہر سے پہلے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران کی ایر و اسپیس فورس کی جدید ترین مصنوعات کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے تیار کردہ ایئر ڈیفنس سسٹموں، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی رونمائی کی گئی ۔

رہبر انقلاب اسلامی کے معائنے کے موقع پر فضائي دفاع کی جن پیشرفتہ اور جدید ترین مصنوعات کی رونمائی ہوئی ، ان میں ایک جدید ترین” فتاح 2″ نوعیت کا ہائپر سونک میزائل ہے ۔

یہ ہائپر سونک کروز میزائل ہے اور اس کو HGV اورHCM ہائپر سونک میزائلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے صرف 4 ممالک کے پاس اس نوعیت کے ہائپر سونک میزائل تیار کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے معائنے کے موقع پر ” مہران ” موبائل ڈیفنس سسٹم کی رونمائي بھی کی گئی ۔ اس موبائل ڈیفنس سسٹم کی رینج 320 کلومیٹر ہے اور یہ انوع و اقسام کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے پر قادر ہے ۔

” مہران ” موبائل ڈیفنس سسٹم اس کی کمان پوسٹ ، ایک گاڑی پر رکھی گئی ہے ۔ اس کے ہر سسٹم میں مہران 1 نوعیت کے چار میزائل شامل ہیں جو 320 کلومیٹر تک مار کرسکتے ہیں ۔

” شاہد “147 ڈرون بھی سپاہ پاسداران کی جدید ترین دفاعی مصنوعات میں شامل ہے۔

یہ ایک ایک بڑا ڈرون طیارہ ہے جس کے پروں کی لمبائي 26 میٹر ہے اور یہ ڈرون ساٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے اور 1000 کلومیٹر سے زیادہ رقبے میں نگرانی کا مشن انجام دے سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے معائنےکے موقع پر سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کی جن نئی مصنوعات کی نمائش کی گئی ان میں “شاہد 139 ” ڈرون طیارہ بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں