ایران کے وزیر خارجہ اور حماس کے سربراہ کی ٹیلیفونی گفتگو۔
ایران// اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلفیونی گفتگو میں غزہ کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
وزير خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اپنے سوشل میڈیا کے پیج پرلکھا ہے کہ ” حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ تازہ ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ اور غرب اردن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔”
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے مستقل طور پر رابطے میں ہیں اور انھوں نے رواں ہفتے میں دوسری بار ان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اپنے گزشتہ دورہ دوحا میں امیر قطر اور اپنے قطری ہم منصب کے علاوہ اسماعیل ہنیہ اور حماس کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔