170695444 82

ایران کی اقتدار 1402 فوجی مشقوں کا آغاز

ایران کی اقتدار 1402 فوجی مشقوں کا آغاز

تہران :- جمعے کی صبح اصفہان کے علاقے نصر آباد میں یا علی بن موسی الرضا کے رمزیہ کلمے (کوڈ ورڈ) کے ساتھ اسلامی جہموریہ ایران کی اقتدار 1402 فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اقتدار 1402 فوجی مشقوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی فوج کے ائیر ونگ کے 200 ہیلی کاپٹروں نے ٹرانسپورٹ اور جنگی کارروائیوں کی تیاری میں حصہ لیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ایئرونگ کے پاس ایشیا میں ہیلی کاپٹروں کا سب سے بڑا بیڑا پایا جاتا ہے اور مغربی ایشیا کی سطح پر پہلی بارجنگی مشقوں میں ایک ساتھ 200 ہیلی کاپٹروں نے مشارکت کی ہے۔

دس کلومیٹر کے رقبے میں انجام پانی والی ان فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے کوبرا سمیت انواع و اقسام کے 200 ہیلی کاپٹر تجربہ کار نوجوان پائلٹوں کے ساتھ فیلڈ میں تعینات ہوگئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیا فوجی مرکز کے قائم مقام کمانڈر جنرل حسین حسنی سعدی اور زمینی فوج کے کمانڈر، جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور دیگر اعلی فوجی کمانڈروں کی موجودگی میں اقتدار 1402 فوجی مشقوں کا آغاز ہوا۔

فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر جنرل چشک نے بتایا ہے کہ ان فوجی مشقوں میں انفینٹری، بکتر بند، میزائل ، آرٹلری ، ایئرونگ ، ڈرون ، انجینیرنگ، الیکٹرانک وار فیئر ڈیویژن اور ماڈرن نیز سائبر وار کے شعبوں سمیت فوج تقریبا سبھی شعبے اور ٹرانسپورٹ طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ زمینی فوج کی مختلف قسم کی جنگی صلاحیتوں کو آزمانا، زمینی جنگ کی ٹیکٹکس کی مشقیں، نئے ہتھیاروں کا آپریشنل جائزہ اور نئے قسم کے خطرات کے مقابلے میں دفاعی اور ڈیٹیرنس پاور کی تقویت جنگی مشقوں کے اہداف میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں