Download

ایران میں عام انتخابات، رہبر معظم نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

ایران //آج جمعہ یکم مارچ کو ایران میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے سلسلے میں عوام ووٹ دے رہے ہیں۔
ایرانی پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعہ کی صبح ٹھیک آٹھ بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

پارلیمنٹ کی 288 اور مجلس خبرگان کی 88 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں ملک بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔

انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے 18 سال پورا ہونا شرط ہے۔ ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 6 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں