ایران میں زلزلہ، 25 متاثر
ایران//ایران کے شہر زاہدان میں زلزلے سے 25 افراد متاثر ہوئے ہیں، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں آج بروز منگل ایک شدید زلزلہ آیا، اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 درجے بتائی گئی ہے۔
زاہدان کے ہاسپٹل خاتم الانبیاؑ کے سربراہ میرادی نے بتایا کہ منگل کی صبح آنے والے زلزلے سے 25 افراد متاثر ہوئے، انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں، میرادی کے مطابق زلزلے کے باعث زخمیوں کو جزوی چوٹیں آئیں۔
زلزلہ آتے ہی مراکز صحت کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے، آج کے زلزلے کے حوالے سے تفصیلی معلومات کا ابھی انتظار ہے۔