170782620 42

ایران میں تیار ہونے والے کینسر کے انجکشن ” سائیکلو فوسفامائیڈ” کی رونمائی

ایران //ایران کے صوبہ البرز کی ایک نالج بیسڈ کمپنی نے ملک میں پہلی بار کینسر کا انجکشن” سائیکلو فوسفامائیڈ”تیار کیا ہے جس کی جمعے کو رونمائی کی گئی۔

مکمل طور پر ایران کے اندر تیار ہونے والے کینسرکی کیموتھراپی کے انجکشن ” سائیکلو فوسفامائیڈ” کی سائنس وٹیکنالوجی اور نالج بیسڈ معیشت کے امور میں صدر مملکت کے مشیر اور دیگر اہم شخصیات کی موجود گی رونمائی کی گئی۔

اس موقع پر صوبہ البرز کے سائنس وٹیکنالوجی پارک کے چیئر مین مہدی عباسی نے کینسر کے علاج کی اس نئی دوا کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے بتایا کہ یہ انجکشن، خون، رحم، پستان اور آنکھ کے کینسروں سمیت اس مرض کی اکثر اقسام کے علاج میں کارگر ہے۔

صوبہ البرز کے سائنس و ٹیکنالوجی پارک کے چیئر مین مہدی عباسی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کینسر کی یہ دوا اب تک سو فیصد درآمد کی جارہی تھی، کہا کہ اب کینسر کے اس اہم انجکشن کے ملک کے اندر تیار ہونے کے بعد اس موذی مرض میں مبتلا افراد کے علاج میں سہولت پیدا ہونے کے علاوہ ملک کے زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں ملک کے کینسر کے مریضوں اور طبی عملے کے لئے اس دوا کی فراہمی مشکل ہوگئی تھی اور اصل قیمت سے کئی گنا زیادہ قیمت دے کر حاصل کی جارہی تھی۔

مہدی عباسی نے بتایا کہ کینسر کی کیموتھراپی کے اہم انجکشن سائیکلو فوسفامائیڈ کے ملک کے اندر تیار ہونے سے زر مبادلہ کی بچت کے ساتھ ہی، مریضوں کے لئے اس کا حصول بھی آسان ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں