Whatsapp Image 2023 10 21 At 6.53.12 Pm (1) 71

ایران سے انسانی امداد کی پہلی کھیپ غزہ روانہ

ایران سے انسانی امداد کی پہلی کھیپ غزہ روانہ

تہران // ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی طرف سے غزہ کے لیے انسانی امداد کی پہلی کھیپ بذریعہ ہوائی جہاز مصر کے لیے روانہ کردی گئی۔

60 ٹن امدادی کھیپ میں طبی سازو سامان اور لازمی ضرورت کی اشیا شامل ہیں۔ یہ امدادی کھیپ مصر کے ذریعے عالمی امدادی سامان کے ساتھ غزہ بھیجا جائے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ہم غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے تین فیلڈ ہاسپٹل قائم کرنے لیے بھی تیار ہیں اور اس بارے میں عالمی اداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت درجنوں ٹرک غزہ جانے کے لیے رفح کراسنگ پر کھڑے ہیں اور مصر کی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔

سمندری راستے سے امداد بھیجنے کے لیے ایک کھیپ بھی تیار کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں