ایران سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم قدس 2024ء کے حوالہ سے عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد

جمعۃ الوداع؛ عالمی یوم قدس 1445ھ:
ایران سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم قدس 2024ء کے حوالہ سے عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد

ایران // آج 5 اپریل 2024ء جمعۃ الوداع ماہ رمضان المبارک 1445ھ، عالمی یوم قدس کے حوالے سے ایران سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں سے حمایت اور ظالم صیہونی حکومت اور استکبار کے خلاف احتجاج کے طور پر عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر قم المقدس کے مختلف طبقات کے انقلابی، بابصیرت اور ہمیشہ سے انقلاب کے حامی غیور افراد نے آج رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس مارچ 2024ء میں بھرپور شرکت کر کے ایک بار پھر مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اپنی یکجہتی اور دینی مقدسات کی آزادی کا اعلان کیا ہے۔

آج حالانکہ صبح 10 بجے یوم قدس کے شاندار جلوس کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن ایران کے صوبہ قم کے عوام تقریباً 9 بجے سے ہی جمہوریہ اسلامی ایران کے پرچم کو تھامے اور “یا مہدی (عج) ادرکنی”، “یاحسین (ع)”، “یازہرا (س)” کے پرچموں کے ساتھ “مرگ بر امریکہ”، “مرگ بر اسرائیل”، “الموت لامریکہ” اور “الموت لاسرائیل” کے نعرے لگاتے ہوئے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے صحن امام رضا (ع) اور اس کے اطراف میں جمع ہو گئے جہاں سے یہ ریلی میدان فلسطین اور شہداء اسکوائر سے ہوتی ہوئی مصلی قدس میں اختتام پزیر ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اپنی یکجہتی اور دینی مقدسات کی آزادی کا اعلان کرنے کے لئے عالمی یوم قدس کے یہ عظیم الشان ریلیاں اور جلوس ایران کے 2000 مقامات کے علاوہ پاکستان، ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر بھی نکالے جا رہے ہیں۔

(حوزہ نیوز)

اپنا تبصرہ بھیجیں