117

ایران-سعودی عرب معاہدہ لبنان کے لئے خوش آئند ہے، سعودی سفیر

ایران-سعودی عرب معاہدہ لبنان کے لئے خوش آئند ہے، سعودی سفیر

ایران//لبنان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے کے بارے میں کہا کہ اس سے لبنان کے حالات پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

لبنان میں متعین سعودی عرب کے سفیر ولید البخاری نے القوات جماعت کے سربراہ سمیر جعجع سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا حالیہ معاہدہ پورے خطے کے لئے نیک شگون ہے۔

سعودی سفیر نے مزید کہا کہ لبنان کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے لبنان میں صدارتی انتخابات ملتوی ہونے کے برے نتائج کا خدشہ ظاہر کیا۔

ولید البخاری نے حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عالمی برادری کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کا خواہاں ہے۔ ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے کے روشنی میں دونوں ممالک آپس کے اختلافات کو باہمی مذاکرات اور سفارتی طریقے سے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں