113

ایران خلیج فارس کے بارے میں غلط دعوے پیش کرنے کی اجازت نہیں دے گا، علی اکبر ولایتی

ایران خلیج فارس کے بارے میں غلط دعوے پیش کرنے کی اجازت نہیں دے گا، علی اکبر ولایتی

ایران// بین الاقوامی امور میں رہبر معظم کے مشیر نے خلیج فارس کے بارے میں غلط دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تصادم کی خواہش نہیں رکھتا ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے خلیج فارس کے بارے میں زمینی حقائق کے منافی دعوؤں کے بارے میں انتباہ کیا ہے۔

علی اکبر ولایتی نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران خلیج فارس کے بارے میں غلط اور گمراہ کن دعوؤں کو عملی ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ کسی تصادم کی خواہش نہیں رکھتا ہے اور اپنی جغرافیائی سرحدوں کو خطرے میں ڈالے بغیر صلح کا خواہاں ہے۔

رہبر معظم کے مشیر نے تاکید کہ کہ خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ اقدام چاہتا ہے اور اس سلسلے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

ولایتی نے مغربی ممالک کو انتباہ کیا کہ خلیج فارس جیسے حساس اور خطرناک علاقے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی سازش ختم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں