4616935 24

ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے لئے سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں، عبداللہیان

ایران// ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلی پاکستانی حکام سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی سرحد کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے لئے سرحدوں پر آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات میں اضافے اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اعلی وفود کا جلد تبادلہ ہوگا اور جلد مزید بارڈر کراسنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے
ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ان کہ دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا اور میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ تجارت، اقتصاد، تعلیم، توانائی اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں