4938911 33

ایران اور عراق کے صدور کی ٹیلی فونک بات چیت؛ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

ایران // ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے اپنے عراقی ہم منصب کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بدخواہوں کی مداخلت سے قطع نظر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کی مذہبی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

صدر رئیسی نے مسئلہ فلسطین پر عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے اسلامی ریاستوں کے درمیان موثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

عراقی صدر نے جوابا رئیسی کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بغداد کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کو بدخواہوں کی سازشوں کے جواب میں اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔

انہوں نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: بعض ممالک اس مسئلے کے بنیادی حل کے بجائے اسے مزید پیچیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عبد اللطیف راشد نے کہا کہ اسلامی ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ فلسطین کے بنیادی مسئلے کے حل کے لیے ایکشن پلان تلاش کریں۔

(مہر نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں